برائن لارا کیخلاف کبھی اعتماد کے ساتھ باؤلنگ نہیں کرسکا، شاہد آفریدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Never bowled with confidence to Brian Lara: Shahid Afridi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اوراسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے برائن لارا کو بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برائن لارا کیخلاف باؤلنگ کرتے ہوئے کبھی پراعتماد نہیں  رہا۔

شاہد آفریدی اور برائن لارا کا ٹیسٹ کرکٹ میں صرف دو بار آمنا سامنا ہوا لیکن سابق پاکستانی کپتان کاکہنا ہے کہ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین کی بیٹنگ کا زبردست اثر ان پر پڑا ہے۔

آل راؤنڈر آفریدی نے کہا ہے کہ اگرچہ سچن ٹنڈولکر انتہائی مضبوط اعصاب کے مالک تھے لیکن برائن لارا کیخلاف باؤلنگ میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

ان کا کہنا ہے کہ حالانکہ میں نے کئی بار برائن لارا کو آؤٹ کیا لیکن ان کیخلاف باؤلنگ کرتے ہوئے ہمیشہ یہ لگتا تھا کہ اگلی گیند پر چوکا مار دینگے اس لئے میں نے کبھی بھی لارا کیخلاف اعتماد کے ساتھ باؤلنگ نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ لارا عالمی سطح کے بہترین بلے باز تھے جنہوں نے سری لنکا کے مرلی دھرن سمیت تمام بہترین اسپنرز پر غلبہ حاصل کیا۔

اسپنرز کے خلاف ان کا فٹ ورک شاندار تھا اور اس طرح کے بولرز کے خلاف انہوں نے جس طرح بیٹنگ کی تھی وہ ایک حیرت انگیز نظارہ تھا۔

واضح  رہے کہ شاہدآفریدی نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بلے بازی کے علاوہ اپنی باؤلنگ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 398 ون ڈے اور 27 ٹیسٹ میچوں میں 395 اور 48 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: شعیب اختر مخالفت کے باوجود مستحقین کی امداد کیلئے پاک بھارت میچز کی تجویز پر قائم

شاہد آفریدی حال ہی میں شعیب اختر کی حمایت میں سامنے آئے تھے جنہیں کپل دیو سمیت متعدد افراد نے اس تجویز پر تنقیدکا نشانہ بنایا جس میں شعیب اختر نے کہا تھا کہ بھارت کو کورونا وائرس پھیلنے سے نمٹنے کے لئے فنڈ جمع کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کورونا وائرس کے خلاف لڑ رہی ہے اور ہمیں اس مشترکہ دشمن کو شکست دینے کے لئے اپنے خطے میں اتحاد کی ضرورت ہے۔ مجھے شعیب اختر کے پاکستان اور بھارت کے کرکٹ کھیلنے کی تجویز سے کوئی غلط چیز نظر نہیں آتی ہے۔

Related Posts