نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Electric-Rates-increase

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی درخواست منظور کرتے ہوئے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا جس سے صارفین پر پڑنے والے بوجھ کا تخمینہ 22 ارب 60 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، تاہم کے الیکٹرک کے صارفین اس اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ای کامرس پالیسی نوجوان کاروباری طبقے کی حوصلہ افزائی کی طرف اہم قدم ہے۔فردوس عاشق اعوان

کے الیکٹرک صارفین کے ساتھ ساتھ بجلی کی قیمتوں میں کیے جانے والے اضافے سے 50 یونٹ ماہانہ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو بھی مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے تاکہ عوام پر فیول ایڈجسٹمنٹ کے باعث ہونے والی مہنگائی کا بوجھ کم سے کم پڑے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین شبر زیدی نے اعلان کیا کہ  تعمیرات اور رئیل اسٹیٹ شعبے کی بحالی کے لیے فکس ٹیکس اسکیم آئندہ  ہفتے لائی جائے گی جبکہ بلڈرز کے لیے بھی آسان قانون لایا جائے گا۔

 ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں گزشتہ روز میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر   شبر زیدی نے  کہا کہ چھوٹے تاجروں کے لیے فکسڈ ٹیکس اسکیم کا مسودہ حتمی مراحل میں ہے۔ تعمیرات کے شعبے میں ایسا قانون لائیں گے جو کاروباری افراد کو ہر قسم کے خوف و ہراس سے محفوظ کر دے گا جبکہ فی الحال منی بجٹ لانے کے حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ 

مزید پڑھیں: شبر زیدی کا آئندہ ہفتے رئیل اسٹیٹ شعبے کی بحالی کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان

Related Posts