ملک بھر میں اسکولوں کی بندش سے متعلق فیصلے کیلئے این سی او سی کا اجلاس آج ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسکولوں کی بندش سے متعلق فیصلے کیلئے این سی او سی کا اجلاس آج ہوگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس آج ہوگا جس میں ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اسکولوں کی بندش سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے این سی او سی اجلاس میں وزرائے تعلیم و صحت شریک ہوں گے تاکہ تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق فیصلے کیے جاسکیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں 2 روز قبل وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ منگل کے روز این سی او سی اجلاس منعقد ہوگا جس میں وزرائے صحت و تعلیم شریک ہوں گے۔

وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ این سی او سی اجلاس میں تعلیمی اداروں کی بندش کے ساتھ ساتھ امتحانات کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور ملک بھر کے وزارتِ تعلیم و صحت سے متعلق حکام متفقہ فیصلے کریں گے۔ 

قبل ازیں پاکستان نے تقریباً ایک سال تک کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے دوران آن لائن تعلیم کے بعد مارچ میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا تھا، کورونا کی تیسری لہر کے دوران ملک بھر میں وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔

آج ہونے والے این سی او سی اجلاس میں ملک بھر کے اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں تعلیم اور امتحانات کی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔ حکام اداروں کی بندش اور امتحانات ملتوی یا مؤخر کیے جانے سے متعلق فیصلے کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا ہفتے میں 2دن کاروبار بند رکھنے کا فیصلہ

Related Posts