سندھ حکومت کا ہفتے میں 2دن کاروبار بند رکھنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کا ہفتے میں 2دن کاروبار بند کرنے کا فیصلہ
سندھ حکومت کا ہفتے میں 2دن کاروبار بند کرنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ حکومت نے ہفتے میں 2دن کاروبار بند کرنے کا اعلان کردیا ہے، اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں جمعہ اور اتوار کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی، جبکہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی ہفتے اور اتوار کے دن بند رہے گا۔

سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق کریانہ، بیکری، میڈیکل اسٹور اور کریانہ شاپس اور کھانے کی پینے کی اشیاء اس نوٹیفکیشن کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کی تاجر برادری نے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کئے گئیفیصلے جس میں ہفتہ اور اتوار کو کاروبار بند رکھنے کا کہا گیا تھا کی شدیدمخالفت کی تھی۔

اس پر تاجر رہنماؤں نے ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران سندھ حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ اگر مارکیٹیں بند کرنی ہیں تو ہم جمعہ اور اتوار کے دن مارکیٹیں بند کریں گے۔ جس پر سندھ حکومت نے تاجر رہنماؤں کے مطالبے کو منظور کرتے ہوئے یہ فیصلہ جاری کیا ہے۔

مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن، کراچی کے تاجروں کا وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنے کا اعلان

Related Posts