نوازشریف کی طبعیت بدستورناساز،گردوں کا نظام بھی متاثر ہونے لگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

nawaz sharif in hospital

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبعیت بدستورناسازہےاوران کے پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھاؤ جاری ہے جس کے باعث نوازشریف گردوں کے کام کرنے کا نظام بھی متاثر ہونےلگاہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف لاہور سروسز ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں ان کی طبعیت بدستورناساز ہے نوازشریف کے پلیٹ لیٹس سابق حد سے بھی گرکر30ہزارتک پہنچ گئے جبکہ ان کے گردوں کےکام کرنے کانظام بھی متاثرہونے لگاہے،نوازشریف کو انجائنا کی بھی تکلیف کا سامنا ہے۔

میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم کی صحت کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے، نواز شریف کی طبعیت بحال کرنے کے لیے ان کا علاج جاری ہے،معالجین کا موقف ہے کہ نوازشریف کی صحت جب تک مستحکم نہیں ہوتی علاج جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کے علاج کے لیے لندن سے ڈاکٹروں کی ٹیم پاکستان آنے کا امکان

شریف خاندان میڈیکل بورڈ کی مشاورت سے اسپتال تبدیلی کا فیصلہ کرے گا۔ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی والد کی تیمار داری کیلئے سروسز اسپتال موجود ہیں۔

واضح رہے کہ نواز شریف کو 5 روز قبل خون میں پلیٹلیٹس کم ہونے کے باعث سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جس کے بعد انہیں دل کا معمولی نوعیت کا دورہ بھی پڑچکاہے۔

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے نواز شریف کو چوہدری شوگر ملز کیس میں طبی بنیادوں پر ضمانت دے دی گئی ہے جبکہ العزیزیہ ریفرنس میں بھی اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو 29اکتوبر تک ضمانت دے رکھی ہے۔

Related Posts