آئندہ انتخابات میں عمران خان سے جان چھوٹ جائے گی۔نواز شریف

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئندہ انتخابات میں عمران خان سے جان چھوٹ جائے گی۔نواز شریف
آئندہ انتخابات میں عمران خان سے جان چھوٹ جائے گی۔نواز شریف

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں عمران خان سے جان چھوٹ جائے گی۔ پی ٹی آئی حکومت نے بے مثال تباہی مچائی۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ عمران خان نے وہ تباہی مچائی جس کی مثال نہیں ملتی۔ آئندہ الیکشن میں ان سے جان چھوٹے گی۔ عوام شکر ادا کریں کہ عمران خان وزیر اعظم نہیں۔

سابق وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ تحریکِ انصاف نے ہمارا قومی کلچر ہی بگاڑ دیا۔ پاکستان میں 70 سال میں ایسا کلچر پہلی بار دیکھ رہے ہیں۔ جو تباہی عمران خان نے مچائی، پہلے کسی نے نہیں دیکھی، نہ آئندہ کوئی دیکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ کے عوام عمران خان کو گھاس بھی نہیں ڈالیں گے۔شرجیل میمن

عمران خان کے متعلق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ یہ بندہ پاکستان کو تباہی کی طرف لے کر جا رہا تھا۔ شکر ادا کرو کہ اس سے جان چھوٹی۔ آئندہ ہمیشہ کیلئے جان چھوٹ جائے گی۔  میں نے ملک کی موجودہ صورتحال پر یہ مختصر بیان دیا ہے۔

ایک صحافی نے کہا کہ صدرِ مملکت کے متعلق کیا کہنا چاہیں گے؟ نواز شریف نے کہا کہ سابقہ حکومت ہر شعبے میں بحران ہی پیدا کرتی رہی ہے۔ چاہے وہ آئینی ہو یامعاشی، معاشرتی یا سیاسی بحران ہو۔ پی ٹی آئی نے معاشرتی بحران بھی پیدا کیا ہے۔ 

Related Posts