واشنگٹن ڈی سی: امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے انسان کو چاند پر روانہ کرنے کے مشن آرٹیمس کی نئی معلوماتی ویڈیو جاری کردی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے کہا کہ ہم چاند پر جا رہے ہیں۔ سن 2021ء میں ناسا نے جو سنگِ میل طے کیے ہیں، ان پر ہم نے ویڈیو بھی جاری کی ہے۔
مذکورہ ویڈیو میں ناسا نے چاند پر جانے کے نئے مشن آرٹیمس کے متعلق تفصیلی معلومات جاری کی ہیں جن میں بتایا گیا ہےکہ مشن آرٹیمس کے ذریعے ناسا کائنات کی تسخیر کے نئے افق تلاش کرنا چاہتا ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ ناسا پہلی بار آرٹیمس مشن کو چاند پر روانہ کر رہا ہے۔ مشن کے ذریعے سائنس و ٹیکنالوجی کو کمرشل پارٹنرز کے ہمراہ چاند پر لے جایا جائے گا۔ عالمی پارٹنرز کے ذریعے چاند پر انسان کو بھیج کر سائنسی تحقیق میں تیزی لائی جائے گی۔
ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ مشن آرٹیمس کے ساتھ ساتھ مریخ پر بھیجا گیا پرزیورنس روور بھی مریخ سے مٹی کے نمونے حاصل کرکے 2021ء میں واپس آجائے گا جبکہ یہ روور مریخ کی سطح پر مختلف تجربات بھی سرانجام دے گا۔
What's next for NASA? We're going to the Moon.
A look at our 2021 milestones, starting with tomorrow's hot fire test of the @NASA_SLS rocket core stage for @NASAArtemis lunar missions: https://t.co/uxHyXNgAyb pic.twitter.com/87y9CstsSJ
— NASA (@NASA) January 16, 2021
یاد رہے کہ اِس سے قبل امریکا کے خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے انسان کی چاند پر واپسی کے مشن آرٹیمس کے متعلق اہم اعلان کیا۔
ٹوئٹر پر گزشتہ برس 8 دسمبر کے روز اپنے پیغام میں ناسا نے کہا کہ 9 دسمبر2020ء کو عوام نائب صدر مائیک پنس، ایڈمنسٹریٹر جم بریڈنسٹائن اور دیگر افراد سے ملاقات کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ناسا کا چاند پر انسان کی واپسی کے مشن آرٹیمس کے متعلق اہم اعلان