اسلام آباد: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پہلی بار پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے فرانس پہنچے ہیں جہاں وہ ہم منصب سمیت دیگر فرانسیسی حکام سے ملاقات کریں گے۔
نریندر مودی کا ائیر انڈیا ون نامی خصوصی سرکاری طیارہ نئی دہلی سے روانہ ہوا جسے فرانس جانا تھا۔ فرانس جانے کے لیے بھارت سے براہ راست کوئی فضائی راستہ نہ ہونے کے باعث طیارے نے پاکستان کی حدود کا استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں بھرپور احتجاج ہوگا، ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ فواد چوہدری
مودی حکومت نے فرانس جانے سے قبل پاکستانی حدود استعمال کرنے کی باقاعدہ اجازت لی تھی جس کے بعد بھارتی وزیر اعظم پاکستان سے گزر کر فرانس پہنچے۔ نریندر مودی دو گھنٹے تک پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کے دوران لاہور، پشاور اور جہلم سے پرواز کرتے ہوئے فرانس چلے گئے۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی امریکا آمد پر شدید احتجاج کیا جائے۔تحریک انصاف کے سیکریٹری برائے او آئی سی ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ سے بدھ کے روز وفاقی دارالحکومت میں خصوصی ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے بھارت کو بین الاقوامی سطح پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا۔
مزید پڑھیں:بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی امریکا آمد پر شدید احتجاج کیا جائے۔ وزیر اعظم کی ہدایت