نقیب اللہ قتل کیس ،عدالت کو مدعی مقدمہ کے انتقال سے متعلق آگاہ کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

naqeeb ullah case

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : سندھ ہائی کورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس کے ملزمان کی ضمانت کے خلاف درخواست کی سماعت ،عدالت کو مدعی مقدمہ کے انتقال سے متعلق آگاہ کردیا گیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی راو انوار اور دیگر کی ضمانت پر رہائی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ۔

عدالت کو بتایا گیا کہ مقتول نقیب اللہ کے والد محمد خان کے انتقال کرگئے وکیل کا کہنا تھا کہ ،رخواست گزار کا انتقال ہوگیا ہے اس لیے نقیب اللہ کے کسی اور رشتہ دار کی طرف سے وکالت نامہ جمع کرانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں قبضہ مافیا کا راج، اسکول اور کالج کی جگہ پر غیر قانونی تعمیرات شروع

عدالت نے 17 جنوری کو فیصل صدیقی ایڈووکیٹ سے نیا وکالت نامہ اور درخواست طلب کرلی، وکلا نے اپنی درخواست میں کہا کہ راؤانوار سمیت بیشتر ملزمان ضمانت پر جو ملزمان جیل میں انکی درخواست پہلے سنی جائے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ہم درخواست گزار کو آخری چانس دے رہے ہیں، آئندہ سماعت پر پہلے ان کی درخواستوں کی سماعت کریں گے جو جیل میں ہیں۔

نقیب اللہ کے والد محمد خان نے راو انوار اور دیگر پولیس اہلکاروں کی ضمانت پر رہائی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، پولیس اہلکار ملزم اللہ یار، نازک، شکیل فیروز اور دیگر نے ضمانت کے لیے درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔

Related Posts