اسلام آباد میں قبضہ مافیا کا راج: اسکول اور کالج کی جگہ پر غیر قانونی تعمیرات شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں قبضہ مافیا کا راج: اسکول اور کالج کی جگہ پر غیر قانونی تعمیرات شروع
اسلام آباد میں قبضہ مافیا کا راج: اسکول اور کالج کی جگہ پر غیر قانونی تعمیرات شروع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے پوش علاقے  میں سی ڈی اے اہلکاروں اور افسران کی ملی بھگت سے قبضہ مافیا نے اسکول، کالج اور برساتی نالے کی جگہ پر غیر قانونی تعمیرات شروع کر دی ہیں۔

دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ہمک ماڈل ٹاؤن برجی میں واقع اس اراضی پر سی ڈی اے کی ملکیت میں موجود اراضی پر قبضہ مافیا کا راج ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق اس جگہ بچوں کا اسکول، پارک اور ڈگری کالج تعمیر کیا جانا تھا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق پارک اور کالج کی جگہ پر قبضہ مافیا نے سی ڈی اے کے اعلیٰ افسران کی ملی بھگت سے قبضہ کر لیا جبکہ یہاں سے ایک برساتی نالہ بھی گزرتا تھا۔

مکینوں کے مطابق قبضہ مافیا نے برساتی نالے کو بھی نہ چھوڑا۔ نالے پرلینٹر ڈال کر اس پر بھی غیر قانونی تعمیرات شروع کردی گئیں۔ نکاسئ آب کے لیے یہ بہت بڑا نالہ تھا جسے صرف 8 فٹ تک محدود کردیا گیا۔

قبضہ مافیا نے باقی جگہ پر مٹی سے بھرائی کرکے اس پر رہائشی پلاٹ بنا دئیے۔مکینوں کے مطابق اس جگہ جڑواں شہروں کے نامی گرامی قبضہ گروپ نے قبضہ کیا ہے۔ قبضہ گروپ نے تکنیکی اعتبار سے جگہ کو شاملات میں شامل کرالیا۔

جگہ کا نقشہ کچھ اور بتا رہا ہے، جبکہ سی ڈی اے کی ملکیت پر ایک عالیشان منصوبہ کے تحت تعمیر ہونا تھی، جو بدقسمتی سے نہ ہوسکی۔ بااثر مافیا نے اراضی کو 2264 کے حقوق استعمال کراکر شاملات ڈکلیر کرالیا۔

باپ دادا کی جاگیر بتا کر جگہ کو انتہائی مہنگے داموں بیچا جا رہا ہے جس سے حکومت کو کروڑوں کا نقصان ہورہا ہے۔ سی ڈی اے کے اعلیٰ افسران سے جب  رابطہ کیا گیا تو افسران نے کچھ بھی بتانے سے گریز کیا۔

سی ڈی اے کو یونین کونسل ہمک ماڈل ٹاؤن کی طرف سے علاقہ مکینوں نے متعدد مرتبہ درخواست دی جس پر آج تک عمل درآمد نہ ہوسکا۔علاقہ مکینوں کی درخواست کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا۔

اراضی واگزار کرانے کے لیے علاقہ مکینوں نے قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام آباد کو بھی درخواست دی جس میں واضح طور پر درج کیا گیا کہ سی ڈی اے کی زمین پر غیر قانونی قبضہ مافیا قابض ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ زمین کو قبضہ مافیا سے واگزار کروا کر اسکول، ڈگری کالج، بچوں کا پارک اور مسجد تعمیر کی جائے، تاہم اس پر تاحال کوئی عمل درآمد نہیں ہوسکا۔

Related Posts