زیادہ ادائیگی کے باوجود ٹوئٹر کو خریدنے کیلئے بہت زیادہ پُرجوش ہوں، ایلون مسک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹوئٹر پر بلیو ٹک چاہیئے تو ماہانہ آٹھ ڈالر دینے ہونگے، ایلون مسک
ٹوئٹر پر بلیو ٹک چاہیئے تو ماہانہ آٹھ ڈالر دینے ہونگے، ایلون مسک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: دنیا کے امیرترین انسان ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے کہا ہے کہ وہ ٹوئٹر خریدنے کے لیے بہت ہی زیادہ پُرجوش ہیں۔

ٹیسلا کی سہ ماہی رپورٹ کے اجرا کے موقع پر ایلون مسک نے کہا کہ یقیناً ٹوئٹر کے لیے ہم زیادہ قیمت ادا کررہے ہیں مگر وہ اس سوشل میڈیا سائٹ کی ملکیت کے حوالے سے پرجوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ ابھی ہم ٹوئٹر کے لیے زیادہ رقم خرچ کررہے ہیں مگر اس سوشل میڈیا نیٹ ورک میں ایسے طویل المعیاد مواقع چھپے ہیں جو اس کی موجودہ قدر کے مقابلے میں قیمتی ہیں۔

ایلون مسک ٹوئٹر کو خرید رہے ہیں گوکہ ابتدا میں انہوں نے 44 ارب ڈالر کی ڈیل سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کی تھی۔ ایلون مسک نے ٹوئٹر کو ایسا اثاثہ قرار دیا جو کہ کافی عرصے سے ایسا ہی پڑا ہے۔’میں اور دوسرے سرمایہ کار یقیناً اس وقت ٹوئٹر کی زیادہ قیمت ادا کر رہے ہیں۔ میرے نزدیک ٹوئٹر کا طویل مدتی پوٹینشل اس کی موجودہ قیمت سے بہت زیادہ ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں:

زیرِ زمین پانی کی نئی دنیا دریافت، ماہرین نے انڈر گراؤنڈ سمندر قرار دے دیا

یاد رہے کہ چند ماہ پہلے میں ایلون مسک نے اعلان کیا تھا کہ وہ 44 ارب ڈالرز میں ٹوئٹر کو خریدنا چاہتے ہیں جس کے چند ہفتے دونوں فریقین میں معاملات خراب ہونا شروع ہوگئے۔

ایلون مسک نے جولائی میں اسپام اکاؤنٹس کی تعداد کو جواز بناکر ٹوئٹر کو خریدنے کے معاہدے سے پیچھے ہٹنے کا اعلان کیا تھا۔

ایلون مسک نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹوئٹر کی جانب سے اس پلیٹ فارم میں موجود بوٹس کی تعداد کے حوالے سے انہیں گمراہ کیا گیا تھا۔

ٹیسلا کے بانی کے پیچھے ہٹنے کے بعد ٹوئٹر نے عدالت میں مقدمہ دائر کیا تاکہ ایلون مسک کو معاہدے پر عملدرآمد پر مجبور کیا جاسکے۔

مگر 4 اکتوبر کو ایلون مسک نے اپنے فیصلے پر یوٹرن لیتے ہوئے ٹوئٹر کو آگاہ کیا کہ وہ معاہدے کی اصل شرائط کے مطابق آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں۔

اس کے بعد عدالت نے 28 اکتوبر تک ٹوئٹر کی خریداری کے عمل کو مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ایلون مسک ٹوئٹر کوخریدنے کے بعد ایک سپر ایپ میں بدلنا چاہتے ہیں۔

Related Posts