مری پولیس کی کارروائی،تہرے قتل کا مطلوب ملزم گرفتار کرلیاگیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مری پولیس کی کارروائی،تہرے قتل کا مطلوب ملزم گرفتار کرلیاگیا
مری پولیس کی کارروائی،تہرے قتل کا مطلوب ملزم گرفتار کرلیاگیا

راولپنڈی:مری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سال 2018 کے تہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم سعد علی کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے دو نوجوان لڑکوں اسامہ اور یاسر زمان کو قتل کر دیا تھا، فائرنگ سے ایک راہگیر بچی مالکہ حسن بھی جاں بحق ہو گئی تھی۔

مجرم کے ساتھی گرفتار ہو کر چالان ہو چکے ہیں، ملزمان کے خلاف قتل، اقدام قتل و دیگر اہم دفعات کے تحت مقدمہ مقتول کے چچا عاصم عباسی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

سی پی او نے گزشتہ دنوں کھلی کچہری میں سنگین مقدمات کے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا،، ایس ایچ او مری اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرکے اشتہاری مجرم سعد علی کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی کیلئے ناگزیر ہے،ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، کالعدم سپاہ محمد کے 2 دہشت گرد گرفتار

Related Posts