ایم ایم نیوز کی خبر پر ایکشن، بلدیہ شرقی میں کرپٹ ملازم کی تعیناتی کا آرڈر منسوخ

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Municipal officer appointment Order canceled

کراچی : سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کا “ایم ایم نیوز ٹی وی” کی خبر پر ایکشن ، کرپشن اور مشکوک ترقی پانے والے بلدیہ شرقی کے ملازم کو ایڈمنسٹریٹو آفیسر انکوائری کے ساتھ کام کرنے کا حکم نامہ واپس لے لیا۔

سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے گزشتہ روز حکم نامہ نمبرNo.SLGB/AO(ESTT)/GEN/2020/1521 جاری کیا تھا ، جس میں گریڈ 14 کے حافظ عبداللہ سینئر کلرک کو انکوائری افسر کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دی گئی تھی ۔

عبد اللہ کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ وہ گھوسٹ کنٹریکٹ ملازمین کے حوالے سے اینٹی کرپشن کی انکوائری بھگت چکا ہے جبکہ اس کی اپ گریڈیشن اور ترقی بھی مشکوک قرار دی جا رہی تھی۔

ایم ایم نیوز کی نشاندہی پر ڈائریکٹر سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے 8 اکتوبر کو مذکورہ حکم نامہ منسوخ کرتے ہوئے ایک حکم نامہ نمبر No.SLGB/SCUG/AO(Admn-I)/GEN/2020/1538جاری کردیا ہے ۔

بلدیہ شرقی کے محکمہ تعلیم کے سینئر کلرک گریڈ 14 محمد عاصم کو ایڈمنسٹریٹو آفیسر انکوائری سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:کے ایم سی، محکمہ باغات کا مالی افسر بن بیٹھا،سرکاری گاڑی کا بے دریغ استعمال

عبداللہ کے آرڈر کی منسوخی اور عاصم کو کام کرنے کی ہدایت ایک ہی حکم نامے میں درج ہیں۔ اس حکم نامے کے بعد بلدیہ شرقی کے کرپٹ افسران میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیہ شرقی کے مخلص افسران اور فرض شناس ملازمین نے مذکورہ آرڈر کا خیر مقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ بلدیاتی اداروں میں کرپشن کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا۔