مسئلہ کشمیر: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیر اعظم عمران خان کا ٹیلیفونک رابطہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کا وزیر اعظم عمران خان کو فون، کشمیر پر بات چیت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سعودی شہزادہ محمدبن سلمان اور وزیر اعظم عمران خان نے فون پر بات چیت کے دوران مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور خطے کے امن و امان کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی۔

گزشتہ شب سعودی شہزادہ اور وزیر اعظم پاکستان نے   پاک بھارت کشیدگی اور خطے کے امن و امان سے متعلق تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کو کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بھارت کی ہٹ دھرمی اور مذاکرات سے راہِ فرار کی پالیسی کو بے نقاب کیا اور کشمیر میں نافذ کرفیو کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مسئلہ کشمیر اور پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے اہم بیان سامنے آچکا ہے جس میں انہوں نے پاکستان اور بھارت  کے وزرائے اعظم سے کشمیر کی مشکل صورتحال پر بات چیت کو مثبت قرار دیا ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کے مطابق  وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین  ٹیلیفونک گفتگو میں مسئلہ کشمیر اور خطے کے امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔وزیر اعظم کو اُمید ہے  کہ امریکی صدر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

مزیدپڑھیں:  وزیر اعظم کو اُمید ہےامریکی صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ شاہ محمود قریشی

Related Posts