ویب سیریز مس مارول میں کوک اسٹوڈیو کا گانا ’پیچھے ہٹ‘ شامل

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
ویب سیریز مس مارول میں کوک اسٹوڈیو کا گانا ’پیچھے ہٹ‘ شامل
ویب سیریز مس مارول میں کوک اسٹوڈیو کا گانا ’پیچھے ہٹ‘ شامل

پاکستانی سپر ہیرو لڑکی پر بنائی جانے والی ویب سیریز مس مارول میں کوک اسٹوڈیو کا گانا پیچھے ہٹ شامل کیا جائے گا۔

حال ہی میں سامنے آنے والی اس خبر کی تصدیق برطانوی نشریاتی ادارے کے سینیئر صحافی اور شوبز کے رپورٹر ہارون شاہد نے کی جنہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مس مارول کی پہلی دو اقساط کے جائزے شیئر کیے۔

صحافی ہارون شاہد نے اپنے ایک ٹوئٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی سپر ہیرو کردار کمالہ خان پر بنائی گئی ویب سیریز میں نہ صرف پاکستانی گانا شامل ہے بلکہ اس میں بالی ووڈ فلموں کے ڈائیلاگز بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا عامر لیاقت، عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے شادی کرنے والے ہیں؟

انہوں نے لکھا کہ مس مارول کی دو قسطیں دیکھ لیں اور انہیں ویب سیریز میں جنوبی ایشیائی تڑکا دیکھ کر مزہ آگیا۔

واضح رہے کہ پیچھے ہٹ کو رواں برس ریلیز ہونے والے کوک اسٹوڈیو کے سیزن میں شامل کیا گیا تھا جسے نوجوان گلوکار حسن رحیم، طلعت قریشی اور جسٹن بیبز نے گایا۔

یہ بھی پڑھیں: ‘ڈونٹ گو عامر بھائی’ کہ ٹرینڈ چلاؤ یا کچھ بھی، میں جارہا ہوں، عامر لیاقت

ویب سیریز مس مارول کو امریکا سمیت دنیا بھر میں آئندہ ماہ 8 جون کو ڈزنی پلس پر ریلیز کیا جائے گا تاہم پاکستان میں مذکورہ اسٹریمنگ ویب سائٹ نہ ہونے کی وجہ سے اسے سینماؤں میں دکھایا جائے گا۔

اس ویب سیریز میں پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ ایمان ویلانی، کمالہ خان عرف مس مارول کا مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گی۔

Related Posts