’مس مارول‘ پاکستانی شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام، وجہ کیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویب سیریز مس مارول میں پاکستان اور بھارت کا غلط تنازع دکھایا گیا، سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ
ویب سیریز مس مارول میں پاکستان اور بھارت کا غلط تنازع دکھایا گیا، سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مارول اسٹوڈیو کی آنے والی امریکی ویب سیریز ’مس مارول‘ کو یوں تو آئندہ ہفتے ریلیز ہونا تھا، تاہم سوشل میڈیا پر اس کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس کو دیکھنے کے بعد پاکستانی شائقین شدید مایوس ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویب سیریز کا جو کلپ وائرل ہورہا ہے، اُس میں ویب سیریز کے مرکزی کرداریعنی کمالہ خان کو اپنے ولدین سے بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ پاکستانی شائقین نے اس وائرل کلپ میں کمالہ خان کے لب و لہجے میں بھارتی طرزِ تخاطب کو دیکھتے ہوئے مارول اسٹوڈیو پر کڑی تنقید کی ہے۔

وائرل کلپ میں کمالہ خان کے والد کو ’چک دے پٹھے‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ کلپ کے وائرل ہونے کے بعد جہاں شائقین نے مارول اسٹوڈیو پر تنقید کی، وہیں یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ویب سیریز میں کمالہ کی والدہ کے بات کرنے کا انداز بھارتی خاتون جیسا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آئیفا ایوارڈز 2022 میں سارہ علی خان کے خوبصورت لباس کے چرچے

صارفین نے دعویٰ کیا کہ جس طرح کمالہ خان کی والدہ بات کرتی دکھائی دیتی ہیں، اس طرح تو پاکستانی پنجاب کی مائیں بھی بات نہیں کرتیں۔

Pakistanis Unhappy With Their Family Representation in Ms Marvel Clip

مزید برآں بعض لوگوں نے یہ بھی لکھا کہ آج تک انہوں نے کسی پاکستانی کو ’چک دے پٹھے‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے نہیں دیکھا۔

زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ جس لہجے میں پاکستانی کرداروں کو دکھایا گیا ہے وہ غلط ہے، ایسا لہجہ پاکستانیوں کا نہیں ہوتا اور یہ ثقافتی بددیانتی میں شمار ہوتا ہے۔

Related Posts