کراچی میں ماں نے تین بچوں کو زہر دیکر خودکشی کرلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد، بحریہ ٹاؤن کے کالج میں جواں سال لڑکی کی خود کشی کی کوشش
اسلام آباد، بحریہ ٹاؤن کے کالج میں جواں سال لڑکی کی خود کشی کی کوشش

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : گھریلو ناچاقی پر کراچی کے علاقے گلشن حدید میں گھریلو تنازعہ پر منگل کے روز ایک خاتون نے اپنے 3بچوں کو زہر دیکر خودکشی کرلی۔

گلشن حدید میں 35 سالہ عاصمہ سومرو نے اپنے تین بچوں کو مبینہ طور پر زہر دیدیا اور خودکشی کر لی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر موجود لاشوں کو اسپتال منتقل کر کے موقع سے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں۔

مسمات عاصمہ سومرو کا شوہر عابد علی نجی بینک کا ملازم ہے۔عابد علی 7 اگست کو نواب شاہ گیا تھا، عابد نے بتایا کہ آج جب وہ واپس گھر آیا تو بچوں اور بیوی کو مردہ پایا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک 37 سالہ خاتون عاصمہ نے اپنے 3 بچوں 8 سالہ جویریہ ، 5 سالہ الیشا اور 3 سالہ باقر کو زہرپلایا اور بعد میں خود بھی زہر پینے کے بعد گلے میں پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔

ذرائع کے مطابق عابد علی کا عاصمہ سومرو سے گھریلو جھگڑا چل رہا تھا۔ مرنیوالے بچوں میں جویریہ 8 سالہ، اریشا 5 سال اور باقر 3 سال شامل ہیں۔خاتون اور بچوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:گٹکا مافیا نے پانی کے ٹینکرز میں ماوے کی اسمگلنگ شروع کردی، 2 ملزمان گرفتار

بچوں کی لاشیں 4سے 5 دن پرانی ہیں۔پولیس واقعے کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہی ہے اور شواہد و پوسٹ مارٹم کی روشنی میں تفتیش کی جائے گی۔

Related Posts