گٹکا مافیا نے پانی کے ٹینکرز میں ماوے کی اسمگلنگ شروع کردی، 2 ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

2 accused arrested for smuggling Gatka in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: حب سے شہر قائد میںگٹکا اور ماوا کی اسمگلنگ کا سلسلہ جاری، اسمگلرز نے دیگر گاڑیوں تلاشی کے بعد واٹر ٹینکرز میں تیار ماوا چھپا کراسمگلنگ شروع کردی۔

موچکو پولیس کی گٹکا اسمگلرزکے خلاف شاندار کاروائی میں 7ہزار 200 پڑیاں تیار گٹکا/ماوا برآمدکر لی گئیں۔

تھانہ موچکو کےہیڈ کانسٹیبل محمد ایاز لکی چورنگی ناکہ پر موبائل اسٹاف کے ہمراہ چیکنگ کر رہےتھےکہ حب چوکی کی طرف سے آنے والے واٹر ٹینکر نمبر JT-1672 کو شک کی بنا پر روکا جس کے پانی کے لیے بنے ہوے خانوں سے 360 کالے رنگ کے شاپر برآمد ہوے ۔

شاپروں کے اندر 7200 پڑیاں تیار گٹکا/ ماوا برآمد کیا گیا جس کا وزن 395 کلوگرام ہےٹینکر ڈرائیور حبیب اللہ ولد محمد عیسیٰ اور اسکے ساتھی عتیق اللہ ولد حبیب اللہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 346/20 بجرم 8 گٹکا ماوا ایکٹ 2019 درج کیا گیا ہے۔ملزمان تیار شدہ گٹکا حب چوکی سے لے کر آتے ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے ہیں۔

ماہ رواں کے دوران موچکو پولیس کی گٹکا مافیا کے خلاف دوسری بڑی کاروائی ہے اس سے قبل 4 اگست کو بھی 119 کلو تیار گٹکا ماوا پکڑا گیا تھا۔

مزید پڑھیں :کراچی میں ماوا اسمگل کرنیکی کوشش ناکام، 2 ملزمان گرفتار، 2ہزار پیکٹ برآمد

یہ ماوا زیادہ تر لیاری کے علاقوں میں فروخت کیا جاتا ہے، موچکو پولیس کی اعلیٰ کارکردگی کا شہریوں نے خیر مقدم کیا ہے۔

Related Posts