سینکڑوں خواب فضا میں بکھر گئے، طیارہ حادثہ بھارت کا قومی سانحہ بن گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2-1
مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچا کر الزام ایران پر ڈالنے کی تیاری؟
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
امراء کی سازشیں بے نقاب!
zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ اسٹینڈرڈ یوکے)

بھارت کے صنعتی شہر احمد آباد میں آج ایک دل دہلا دینے والا ہوائی حادثہ پیش آیا، جہاں ائیر انڈیا کی پرواز AI-171 ٹیک آف کے چند لمحوں بعد ہی زمین بوس ہوگئی۔

المناک واقعے میں درجنوں انسانی جانوں کا چراغ گل ہوگیا جن میں خواتین، بچے، بزرگ اور عملے کے ارکان شامل ہیں۔

طیارے میں مجموعی طور پر 240 سے زائد افراد سوار تھے، جن میں عملے کے 12 ارکان بھی شامل تھے۔

اطلاعات کے مطابق اس پرواز میں گجرات کے سابق وزیراعلیٰ وجے روپانی بھی موجود تھے، جن کے بارے میں تاحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔

بد قسمت پرواز احمد آباد سے لندن کے لیے روانہ ہوئی تھی لیکن ٹیک آف کے چند سیکنڈز بعد ہی طیارہ محض 625 فٹ کی بلندی پر پہنچ سکا اور تکنیکی خرابی کے باعث یکدم نیچے آ گرا۔

حادثہ کا شکار ہونے والے طیارے میں 169 بھارتی شہری، 53 برطانوی، ایک کینیڈین، 7 پرتگالی مسافر اور 11 کمسن بچے بھی سوار تھے۔ ان میں کئی خاندان ایسے بھی تھے جو ایک نئی زندگی کے خواب لیے سفر پر نکلے تھے، مگر قسمت نے مہلت نہ دی۔

عینی شاہدین کے مطابق زمین لرزا دینے والی آواز سنائی دی، اور پھر ہر طرف دھواں، چیخ و پکار اور ملبہ ہی ملبہ تھا۔ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، مگر شدید تباہی کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات پیش آئیں۔

بھارتی وزیر صحت نے تصدیق کی ہے کہ اس اندوہناک حادثے میں متعدد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Related Posts