قومی ٹیم میں واپسی کے سوال پر محمد عامر نے کیا کہا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محمد عامر نے قومی ٹیم سے واپسی سے متعلق رائے کا اظہار کردیا
محمد عامر نے قومی ٹیم سے واپسی سے متعلق رائے کا اظہار کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی ٹیم سے واپسی سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

فاسٹ بولر محمد عامر آئی ایل ٹی 20 لیگ میں ڈیزرت وائپرز کی نمائندگی کررہے ہیں، انہوں نے 2020 میں اس وقت کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور وقار یونس کی جانب سے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا حوالہ دیتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ اس وقت میں آگے بڑھ چکا ہوں اب میری زندگی میں کرنے کے لیے مختلف چیزیں موجود ہیں اب میرا قومی ٹیم میں واپسی کا باب بند ہوچکا ہے۔

محمد عامر نے کہا کہ میرے لیے یہ بحث بند ہوچکی ہے، تین سال باہر رہنے کے بعد مجھے نہیں لگتا کہ واپس آنا میرے لیے کوئی سمجھداری کا فیصلہ ہوگا۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ تین سال بین الاقوامی کرکٹ سے دور رہنا ایک طویل عرصہ ہے اگر آپ اس وقت پاکستان کے نظام کو دیکھیں تو یہ ہر مہینے بدل رہا ہے اس لیے آپ کو کبھی معلوم نہیں ہوتا کہ کیا ہونے والا ہے۔

Related Posts