سابق کپتان مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بنائے جانے کا امکان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق ہیڈ کوچ مقرر
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق ہیڈ کوچ مقرر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو بیک وقت ہیڈ کوچ اور چیف سیلیکٹر بنانے پر غور شروع کردیا ہے۔ 

ہیڈ کوچ کے ساتھ ساتھ چیف سلیکٹر بھی ایک ہی شخص کو بنانے کا فیصلہ ہونے کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار مصباح الحق قومی کرکٹ ٹیم کے لیے بیک وقت چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سرانجام دے سکیں گے۔

پی سی بی نے کرکٹ ٹیم کے کنڈیشننگ کیمپ میں بھی مصباح الحق کو نگراں مقرر کیا ہے۔ مصباح الحق نے  کرکٹ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے مکی آرتھر کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی تھی۔ 

مصباح الحق کوالیفائیڈ کوچ ہیں جو گزشتہ برس تک فرسٹ کلاس کرکٹ  میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔انہوں نے پی ایس ایل میں بھی کرکٹ کھیل کر شائقین کو شاندار پرفارمنس سے محظوظ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے انٹرنیشنل کرکٹ ڈائریکٹر ذاکر خان کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کے لیے پاکستان کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق ہیں۔ ان کا تجربہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

مزیدپڑھیئے: کرکٹ ٹیم کے لیے کوچ کی ضرورت ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اشتہار دے دیا

Related Posts