پاپ بینڈ اسٹیریو نیشن کے معروف گلوکار کا انتقال، میکا سنگھ کا اظہارِ افسوس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہندوستانی نژاد برطانوی گلوکار تاز اسٹیریو نیشن کا انتقال ہوگیا، جس پر میکا سنگھ نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

گلوکار تاز اسٹیریو نیشن جن کا اصل نام ترسیم سنگھ سینی تھا، وہ ہرنیا کے مریض تھے، ان کی دو سال قبل سرجری ہونی تھی لیکن کورونا وائرس کے پیش نظر اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

وہ 1996 میں بننے والے بینڈ اسٹیریو نیشن کے مرکزی گلوکار تھے، ان کا پہلا البم ہٹ دی ڈیک، 1989 میں 36 ہفتوں تک انگلینڈ ایشین پاپ چارٹ میں سرفہرست رہا۔

اُن کی موسیقی کی دُھن بہت زیادہ مقبول تھی، ان کے مشہور گانوں میں پیار ہوگیا، ناچیں گے ساری رات اور گلاں گوریاں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک میں شیشہ پینے پر مہوش حیات تنقید کا شکار

تاز کی موت پر ردعمل دیتے ہوئے میکا سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں اظہار افسوس کرتے ہوئے  کہا کہ آج ایک مشہور گلوکار ہمیں چھوڑ کر چلا گیا، وہ حال ہی میں اسپتال میں داخل تھے اور بدقسمتی سے کوما تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں تاز کے گانے سن کر بڑا ہوا ہوں، مجھے اُن کے گانے ناچیں گے ساری رات اور لال لال بولیاں بہت زیادہ پسند ہیں۔