مسلسل 5 روز تک کراچی سمیت ملک کے بڑے شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلسل پانچ روز تک کراچی سمیت ملک کے کچھ شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
مسلسل پانچ روز تک کراچی سمیت ملک کے کچھ شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج سے مسلسل 5 روز تک کراچی سمیت  ملک کے بڑے شہروں  میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ آج کشمیر، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ زیریں سندھ اور اسلام آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق پنجاب کے اضلاع راولپنڈی، جہلم، چکوال، ناروال، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ اور لاہور کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخواہ کے اضلاع دیر، سوات، مانسہرہ، پشاور، ایبٹ آباد اور ہری پور میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلیں گی اور موسلادھار بارش ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت اداروں کے ذریعےاپوزیشن سے انتقام لے رہی ہے ،مولانافضل الرحمان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے اضلاع کراچی، عمر کوٹ، ٹھٹھہ اور بدین میں بھی مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک  رہا۔ تا ہم   کیچ،ابیٹ آباد،گوجرانوالہ،سکھر، شہید بینظیر آباد ،حیدر آباد کے ساتھ ساتھ کراچی کے مختلف علاقوں اور کشمیر  میں چندمقامات پر گر ج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔

یاد رہے کہ  گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی  کہ کراچی کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں آج زیادہ تر موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان، کہیں کہیں بارش بھی ہوگی۔محکمہ موسمیات

Related Posts