پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا، 417.23پوائنٹس کی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں 684 پوائنٹس کا اضافہ
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں 684 پوائنٹس کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا۔سپریم کورٹ کی جانب سے آرمی چیف کی مد ت ملازمت کے نوٹی فکیشن معطلی کے نتیجے میں غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں نے حصص فروخت کو ترجیع دی جس کے نتیجے میں اسٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی ۔

منگل کو کے ایس ای100انڈیکس 417.23پوائنٹس کی کمی سے38ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 37795.05پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ 61.90فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا۔

سرمایہ کاورں کو 70ارب 9کروڑ50لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑاتاہم کاروباری حجم پیرکی نسبت 102.33فیصدزائد رہا۔ گزشتہ روزکاروبار کا آغازمثبت زون میں ہوااورپیر کو تیزی جاری رہنے کے بعد منگل کو بھی سرمایہ کار منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں سرگرم رہے جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس38568پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا۔

مزید پڑھیں : آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی ضرورت، اہمیت اور نوٹیفیکیشن معطلی کی وجوہات

سپریم کورٹ کا آرمی چیف کے حوالے سے فیصلہ آنے کے بعد غیر یقینی صورتحال کے پیش نظرسرمایہ کار تذبذب کا شکار ہوگئے اور انہوں نے دھڑا دھڑ حصص فروخت کرنے شروع کردئے جس کے باعث مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی اور انڈیکس 38ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 37535پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری بھی آئی لیکن مندی کے اثرات غالب رہے ۔

کے ایس ای100انڈیکس 417.23پوائنٹس کی کمی سے 37795.05پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس    256.29 پوائنٹس کی کمی سے17391.67پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس 634.89پوائنٹس کی کمی سے 61220.80پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر  انڈیکس257.16پوائنٹس کی کمی سے 26805.46پوائنٹس پربندہوا ۔

گزشتہ روزمجموعی طورپر378کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے133کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ 234کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ11کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

مندی کے سبب سرمایہ کاری مالیت میں70ارب 9کروڑ50لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر72 کھرب32 ارب1 کروڑ70لاکھ روپے ہوگئی۔منگل کو مجموعی طور پر48 کروڑ71لاکھ65ہزارشیئرزکا کاروبارہواجوپیر کی نسبت 24کروڑ71 لاکھ65 ہزار شیئرززائد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ،انڈیکس 38212.28 پوائنٹس پر پہنچ گیا

قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولو کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 49.99روپے اضافے سے 2049.99   روپے اورہینو پاک موٹر کے حصص کی قیمت 23.13روپے اضافے سے511.33ہزارروپے پر بند ہوئی۔

نمایاں کمی فلپ موریس کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت 54.49روپے کمی سے2334.49روپے اور صنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت 36روپے کمی سے705روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری لحاظ سے یونٹی فوڈز،فوجی فوڈز، پاک الیکٹران ،بینک آف پنجاب،ڈی جی خان سیمنٹ ،ٹی آر جی پاکستان ،کے الیکٹرک ،پاک انٹر بلک ،انٹر اسٹیل اور میپل لیف کے حصص سرفہرست رہے ۔

Related Posts