پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ،انڈیکس 38212.28 پوائنٹس پر پہنچ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز 403پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز 403پوائنٹس کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغازپر پیر کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہااورکے ایس ای100انڈیکس مزید286.49 پوائنٹس کے اضافے سے 38ہزار کی نفسیاتی حدکو عبور کرتے ہوئے 38212.28پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔

64.24 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں54ارب 22کروڑ37لاکھ روپے بڑھ گئے البتہ کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 0.61فیصدکم رہا۔

گزشتہ روزکاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 37925.79پوائنٹس کی سطح پر آگیا تھا تاہم بعد ازاںمنافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں گرنے سے پرکشش سطح پر آنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بروکریج ہاوسز اور مالیاتی ادارے متحرک ہوگئے جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے۔

مزید پڑھیں : امریکی جریدے نے پاکستان کو کاروبار کے لیے بہترین ملک قرار دے دیا

کے ایس ای100انڈیکس 38289پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا بعد میں مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 286.49پوائنٹس کے اضافے سے 38212.28پوائنٹس پر بندہوا۔

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 116.69پوائنٹس کے اضافے سے17647.96پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس 342.18پوائنٹس اضافے سے 61855.69پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 203.63پوائنٹس اضافے سے 27062.62پوائنٹس پربندہوا ۔

گزشتہ روزمجموعی طورپر386کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے248کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ 115کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ23کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

تیزی کے سبب سرمایہ کاری مالیت میں54ارب 22کروڑ37لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 73کھرب2ارب11 کروڑ20لاکھ روپے ہوگئی۔پیرکو مجموعی طور پر24 کروڑ15لاکھ36ہزارشیئرزکا کاروبارہواجوجمعہ کی نسبت  15 لاکھ5ہزار شیئرزکم ہیں۔

قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے یونی لیور فوڈز کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 345روپے اضافے سے7245 روپے اور کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت60.02روپے اضافے سے2ہزارروپے پر بند ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : کاروباری آسانیوں کیلئے کریڈٹ ریٹنگ کمپنیز ضوابط 2016میں ترامیم

نمایاں کمی سیپ ہائرکے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت20.50روپے کمی سے 502روپے اورسروس انڈسٹریز کے حصص کی قیمت15.38روپے کمی سے 780روپے ہوگئی ۔

نمایاں کاروباری لحاظ سے پاک الیکٹران ،یونٹی فوڈز، ٹی آر جی پاکستان ،فوجی فوڈز،پاکستان اسٹاک ایکس چینج ،پاک انٹر بلک ،بینک آف پنجاب ،ڈی جی خان سیمنٹ ،فوجی سیمنٹ اور پایونیئر سیمنٹ کے حصص سرفہرست رہے ۔

Related Posts