پارلیمنٹ میں قادر پٹیل کی غیر اخلاقی گفتگو، مہوش حیات کا غصے کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

mehwish hayat
mehwish hayat

کراچی: قومی اسمبلی کے اجلاس میں عبدالقادر پٹیل کی جانب سے نامناسب زبان کے استعمال معروف اداکارہ مہوش حیات نے غصے کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار ہ مہوش حیات نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں غیر اخلاقی گفتگو کی ویڈیو شیئرکی۔

مہوش حیات نے ویڈیو کے کیپشن میں سیاستدانوں اور وزرا کی جانب سے پارلیمنٹ میں غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے اور پارلیمنٹ کا تقدس پامال کرنے پر غصے اور حیرت کا اظہارکیا۔

اداکارہ مہوش حیات نے اپنی ٹوئٹ میں قادر پٹیل کی تقریرکو قابل مذمت قراردیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ نامناسب گفتگو پارلیمنٹ کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی ناقابل قبول ہوتی ہے تاہم ایوان کا ایک الگ تقدس ہوتا ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ پارلیمنٹ میں ایسی گفتگو بالکل نہیں ہونی چاہیے، پارلیمنٹ میں نامناسب گفتگو سمیت کسی پر ذاتی حملے نہیں ہونے چاہیے اور ہمارے سیاستدانوں کی جانب سے اس طرح کا رویہ قابل افسوس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنی بات کہنے کے اور بھی بہتر طریقے ہوسکتے ہیں۔ مستقبل میں اس حوالے سے مناسب اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، اور اپنی آواز یا احتجاج کو دوسرے طریقوں سے ریکارڈ کروایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات کا سرعام پھانسی کا خیر مقدم، مخالفت کرنیوالوں پر پھٹ پڑیں

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے دو روز قبل قومی اسمبلی کے اجلاس میں تقریر کے دوران وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی مراد سعید خلاف نامناسب زبان استعمال کی تھی۔

Related Posts