آرمی چیف سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کی ضرورت پر زور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کی ضرورت پر زور
آرمی چیف سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کی ضرورت پر زور

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈنمارک کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ پاکستان ڈنمارک کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور ڈینش وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والے ملاقات کے دوران افغانستان کی حالیہ صورتحال، انسانی بنیادوں پر امداد کے اقدامات میں تعاون و اشتراک پر بھی بات چیت کی گئی۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق ڈینش وزیر خارجہ جیپی کوفیڈ نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے افغانستان سے ڈینش شہریوں کے کامیاب انخلا آپریشن، خطے کے استحکام کی پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ تعاون بہتر بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈنمارک سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، یورپی ملک کے ساتھ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کا فروغ چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں عدم استحکام کو روکنے کے لیے بین الاقوامی برادری مدد کرے، وزیراعظم

Related Posts