اپوزیشن انتشار چاہتی ہے،ہماری برداشت کو کمزوری نہ سمجھا جائے، وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی سپریم کورٹ کےفیصلےسےپاکستانی مؤقف کی تائیدہوئی،وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ دنیا نے دیکھ لیابھارت مقبوضہ کشمیر میں حالات نارمل ہونے سے متعلق جھوٹ بولتا رہا،بھارتی سپریم کورٹ کےفیصلےسےپاکستانی مؤقف کی تائیدہوئی۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پرمکمل اعتماد کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ حکومت منتخب ہے ، سلیکٹڈ کا الزام احمقانہ ہے ۔

عوام کے ووٹ سے آئے ہیں کسی کی چھتری لے کر نہیں ،کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئینگے ، پارلیمنٹ کو مضبوط بنائینگے۔وزیرِ اعظم کے ویژن کے مطابق پاکستان کو مدینہ کی ریاست کی طرز پر اسلامی، فلاحی ریاست بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں : ریاست کو کمزور نہیں ہونے دیں گے،وزیر اعظم عمران خان کا دو ٹوک مؤقف

پیرکو پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا ۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے متفقہ قرارداد منظور کی گئی ۔

منظور کر دہ قرار داد میں کہاگیاکہ ہم، حکومت کی تمام اتحادی جماعتیں، موجودہ حکومت پر اور وزیرِ اعظم عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ موجودہ حکومت کی تاریخی اصلاحات ملک کی تعمیرو ترقی میں اہم سنگِ میل ثابت ہوں گی۔

انہوں نے کہاکہ ہم متفقہ طور پر وزیرِ اعظم اور حکومت کی کارکردگی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم پارلیمنٹ کو جمہوری اقدار کے مطابق بدستور فعال رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کا کردار اہم تھا اور ہم اس پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو درپیش معاشی، سفارتی، انتظامی اور دیگر چیلنجز سے نبردآزماء ہونے کیلئے وزیرِ اعظم اور حکومت کو مکمل تعاون کا یقین دلایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم عمران خان مستعفی ہوں گے نہ نئے انتخابات ہونگے، حکومت کا اعلان

انشاء اللہ، وزیرِ اعظم کے ویژن کے مطابق پاکستان کو مدینہ کی ریاست کی طرز پر اسلامی، فلاحی ریاست بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کی قرارداد میں کہاگیاکہ عوام کے ووٹ سے آئے ہیں،کسی کی چھتری لیکرنہیں آئے،منتخب حکومت ہے،سلیکٹڈ کاالزام احمقانہ ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ کومضبوط بنائیں گے،کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔ پارلیمانی پارٹی کی قرارداد میں کہاگیاکہ فوج ہمیشہ منتخب حکومت کیساتھ کھڑی ہوتی ہے، فوج غیرجانبدارادارہ ہے۔قراردا د میں کہاگیاکہ مذاکراتی کمیٹی پرمکمل اعتمادہے،اپوزیشن کے کسی بھی غیرجمہوری اورغیر قانونی اقدام کومستردکرتے ہیں۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوشش ہے کہ اپوزیشن سمیت تمام پاکستانیوں کی جان و مال کی حفاظت کروں، اپوزیشن ملک میں انتشار چاہتی ہے لیکن ہم صبروتحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں، ہماری برداشت کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

Related Posts