غذائی علاج: شوگر کے مریضوں کے لیے 7 مفید پھل، سبزیاں اور دیگر غذائیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غذائی علاج: شوگر کے مریضوں کے لیے 7 مفید پھل، سبزیاں اور دیگر غذائیں
غذائی علاج: شوگر کے مریضوں کے لیے 7 مفید پھل، سبزیاں اور دیگر غذائیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ماہرین غذائیات نے شوگر کے مریضوں کے لیے دوا سے زیادہ غذا کو مفید قرار دیا ہے کیونکہ کچھ پھلوں، سبزیوں اور دیگر غذاؤں کو اس مرض کے علاج میں بے حد مفید پایا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق مندرجہ ذیل 7مفید پھل، سبزیاں اور دیگر غذائیں استعمال کرنے سے شوگر کے مریضوں کو فائدہ پہنچتا ہے اور شوگر کا لیول کنٹرول کرنے میں بہت مدد ملتی ہے۔

Image result for Bitter Gourd

ماہرین غذائیات کے مطابق کریلے میں وٹامن اے، بی اور سی پایا جاتا ہے جبکہ خون کے گاڑھے پن کو معمول پر رکھنے والا وٹامن کے بھی اس کڑوی سبزی میں موجود ہوتا ہے جبکہ  لیٹین نامی ایک مادّہ بھی پایا جاتا ہے جو انسولین کی طرح کام کرکے خون میں گلوکوز کو اعتدال پر لاتا ہے۔ اس سے خون میں انسولین کو قبول کرنے کی صلاحیت بھی بڑھتی ہے۔ 

Image result for gobhi

اس فہرست میں گوبھی وہ دوسری سبزی ہے جو شوگر کے مریضوں کے لیے مفید ہے۔ ایک کپ پکی ہوئی گوبھی میں 33 کیلوریز ہوتی ہیں۔ زیادہ فائبر کی وجہ سے یہ وزن گھٹانے میں بھی مفید ہے۔ گوبھی جسم میں ہارمونز کا توازن برقرار رکھتی ہے اور خون پر اثر انداز ہو کر  شوگر سمیت متعدد امراض کے علاج میں معاون ہے۔

Image result for Tomato

 ٹماٹر وہ تیسری غذا ہے جسے شوگر کے مریضوں کے لیے فائدہ مند قرار دیا گیا ہے۔ سرخ رنگ کا یہ سبزی کے طور پر استعمال کیا جانے والا پھل وٹامن سی اور فولاد سے بھرپور ہوتا ہے جس کے استعمال سے شوگر کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

Image result for pomegranate

چوتھی غذا جسے شوگر کے مریضوں کے لیے مفید قرار دیا گیا ہے، وہ انار ہے۔ اس میں وٹامن سی، وٹامن بی فائیو اور فائبر خاطر خواہ مقدار میں پائے جاتے ہیں جبکہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس اور جراثیم کش خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں جس کے سبب یہ شوگر سمیت مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لیے مفید ہے۔

Image result for Falsa

ماہرین غذائیات کے مطابق  فالسہ وہ پانچویں غذا ہے جو شوگر سے بچاؤ میں معاون ہے۔ اس میں وٹامن بی اور سی کے علاوہ آئرن اور نمکیات بھی پائے جاتے ہیں جبکہ پروٹین اور کاربوہائیڈریٹس بھی خاطر خواہ مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ شوگر کے مریضوں کو فالسے کا استعمال ضرور کرنا چاہئے۔

Image result for FISH

مچھلی کھانے سے بھی شوگر کے مریضوں کو فائدہ ہوتا ہے، تاہم اس کا باقاعدہ سالن یا تل کر استعمال نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ اس لیے شوگر کے مریضوں کو اُبلی ہوئی مچھلی استعمال کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق مچھلی کے گوشت سے ہیموگلوبن کی مقدار برھتی ہے جبکہ کولیسٹرول کم ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈپریشن سے بھی نجات ملتی ہے۔

Image result for mILK

ماہرین کا کہنا ہے کہ شوگر کے مریضوں کو دودھ کا استعمال بالکل ترک نہیں کرنا چاہئے بلکہ دودھ کا استعمال شوگر کے مریضوں کے لیے مفید پایا گیا ہے اگر ملائی استعمال نہ کی جائے۔ ملائی کے استعمال سے جسم میں چکنائی بڑھنے کا خدشہ رہتا ہے جس کے باعث شوگر کے مریضوں کو اس سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: نظر تیز کرنے کے 5 طریقوں سے بصارت کی حس کو پہلے سے بہتر بنائیے

 

Related Posts