مریم نواز کا نیب حراست میں چھپا کر موبائل لے جانے کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا نیب حراست میں چھپا کر موبائل فون لے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی چینل نے اس سلسلے میں اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز کی نیب حراست میں چھپا کر موبائل فون لے جانے کی ویڈیو کسی بھی وقت سامنے آسکتی ہے۔

نجی چینل کے مطابق ویڈیو اس کمرے کی ہے جس میں مریم نواز نیب حراست میں ہیں، چار سے چھ باوردی خواتین اہلکار کمرے میں داخل ہوتی ہیں جس کے بعد افسر اہلکاروں کو کمرے کی تلاشی کا حکم دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مودی سرکار کی “اگنی پتھ اسکیم” کیا ہے، اس کے اثرات کیا ہوں گے؟

اہلکاروں کو دیکھتے ہی مریم نواز موبائل تکیے کے نیچے چھپا کر اس پر بیٹھ جاتی ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ خواتین پولیس اہلکار سارا کمرہ چھان مارتی ہیں مگر کچھ نہیں ملتا جبکہ اس کارروائی کے دوران وہ مسلسل عملے کو برا بھلا کتہی رہیں۔

بعدازاں چھاپہ مار ٹیم کو باہرمشین سے بتایا جاتا ہے کہ موبائل کمرے میں ہی ہے۔ اس کے بعد چھاپہ مار پارٹی مریم نواز کا تکیہ کھینچ کر موبائل فون برآمد کرلیتی ہے۔

ویڈیو سے واضح ہوتا ہے کہ مریم نواز کے پاس موبائل تھا جو برآمد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ ٹیکنیکل بورڈ میں مہاجرین سے متعلق مبہم سوال پر سماجی حلقوں میں سخت تنقید

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوئی مرد اہلکار کمرے میں داخل نہیں ہوا جبکہ مریم نواز کی خاتون ہونے کی وجہ سے تلاشی نہیں لی جاتی تھی جس پر وہ نیب حراست میں موبائل فون لے جاتی تھیں۔

نجی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب پولیس کی خاتون اہلکار کی جانب سے مریم نواز کو موبائل فون پہنچانے کا بھی انکشاف ہوا ہے، نئی فوٹیج منظرعام پر آنے کے بعد ان کی غلط بیانی کا بھانڈا پھوٹ جائے گا۔

Related Posts