مریم اورنگزیب کاوزیر اعظم کوجہانگیر ترین اور خسروبختیار کی ملوں کی تلاشی کا چیلنج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Maryam Aurangzeb criticizes Imran Khan Government

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب اگر عوام کو ریلیف دینا ہے تو جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملوں سے کتنی چینی برآمد ہوئی اس کی تلاشی لیں ،24 گھنٹے گزر گئے لیکن اب تک جہانگیرترین اور خسرو بختیار کی ملوں کی تلاشی نہیں لی گئی ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب نااہل ترین ، نالائق ترین اور کرپٹ ترین ٹولے کی وجہ سے سولہ ماہ میں ملک مہنگا اور غریب ترین ہو گیا ہے ،آپ کی اور آپ کے دوستوں کی چوری نے جہانگیر ترین کو امیر ترین اور ملک کو مہنگا اور غریب ترین کر دیا۔

سولہ ماہ کا حساب دیا جائے کہ جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملوں کو کتنا نفع پہنچا اور ملک کا کتنا نقصان ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آٹا اور چینی کا بحران ختم اور قیمت کم کرنے کے لئے آپ کو،جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو تلاشی دینا پڑے گی۔

مزید پڑھیں:آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے پر تحقیقات کا آغاز ہوگیا۔وزیر اعظم عمران خان

اب آپ استعفیٰ دے کر ہی قوم کو فوری ریلیف دے سکتے ہیں،عوام کو ریلیف دینے کے لئے آپ کو اپنی ذات اور تکبر سے بالاتر ہو کر عوام کا سوچنا اور گھر جانا ہو گا ،قوم کو ریلیف اب آپ کے گھر جانے سے ہی مل سکتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب چینی اور آٹا چور مافیا کو ساتھ بٹھا کر آپ صرف عوام کی جیب کاٹ رہے ہیں،ڈرامے، تماشے اور جھوٹ سے تبدیلی نہیں صرف تباہی آسکتی جو آپ لے آئے ہیں ۔

اگر چینی اور آٹے کی چوری نہیں کی تو جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملوں کی تلاشی کا حکم کیوں نہیں دیتے ؟،غریب عوام کے منہ سے نوالا چھین کر دوستوں کو ریلیف دے کر 2018 کے انتخابات اور بنی گالہ کا خرچہ پورا کیا جا رہا ہے،ملک چلانا ، جھوٹوں ، نااہلوں ، نالائقوں اور چوروں کے بس کی بات نہیں۔

 

Related Posts