کراچی: ڈیفنس ،ڈسکوموڑاورسولجربازارسے3لاشیں ملیں،ایک شخص نے گھریلو پریشانی تنگ آکرسے خود کشی کی۔
ڈیفنس فیز 5 توحید کمرشل اسٹریٹ نمبر 5 میں فٹ پاتھ سے ایک 45شخص کی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا،متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی۔
سولجربازار تھانے کی حدود سولجر بازار نمبر 3 قباء مسجد کے قریب لاش کی اطلاع پر پولیس نے70سالہ شخص ملوک خان ولد اکرم خان کی لاش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال پہنچایا ،پولیس کے مطابق متوفی طبعی موت فوت ہوا ہے ۔
پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14 ڈسکو موڑ کے قریب 45 سالہ شخص کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا، لاش کی شناخت ہوسکے، پولیس کے مطابق متوفی کی موت طبعی معلوم ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں:دادو میں آتشزدگی کے مختلف واقعات میں چار بچے زندہ جل گئے