دن رات شوٹنگ کے باوجود اداکارہ ماہرہ خان کا عورت مارچ میں شرکت کا جنون

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mahira Khan faces barrage of criticism for supporting Mera Jism Meri Marzi slogan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اداکارہ ماہرہ خان خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقعے پر عورت مارچ میں شرکت کے لیے کتنی بے چین تھیں، اس بات کا اظہار انہوں نے یہ بتا کر کیا کہ دن رات شوٹنگ کے باوجود وہ شہرِ قائد واپس گئیں اور عورت مارچ میں شریک ہوئیں۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں  فلم اسٹار ماہرہ خان نے کہا کہ مجھے رت جگے کا سامنا کرنا پڑا اور 24 گھنٹے بغیر سوئے گزر گئے۔ ساری رات اور صبح تک ہماری شوٹنگ چلتی رہی۔

اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ دن رات شوٹنگ کے باوجود میں مارچ میں شرکت کے لیے کراچی واپس آئی کیونکہ مارچ میں شرکت بے حد اہم تھی۔

عورت مارچ میں شریک ہونے والے خواتین و حضرات سے مخاطب ہوتے ہوئے  اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ مارچ کی حمایت کے لیے جو خواتین گھروں سے نکلیں، ان کا اور مرد حضرات کا خصوصی شکریہ ادا کرتی ہوں۔

ماہرہ خان نے کہا کہ تمام مردوخواتین کا بے حد شکریہ جو گھروں سے عورت مارچ کے لیے باہر آئے۔ ہم سب اتحاد کے ساتھ مستحکم قوم بنتے ہیں۔ خواتین کے عالمی دن کے موقعے پر سب کو مبارکباد کہتی ہوں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ ”میرا جسم میری مرضی“ کے نعرے پر بات چیت میرا مقصد نہیں تھا۔ انہوں نے یہ بات اپنے ایک بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہی۔

 ٹوئٹر پر 4 روز قبل عورت مارچ اور خلیل الرحمان قمر ماروی سرمد معاملے پر اظہارِ خیال نے زور پکڑا تو ماہرہ خان نے ماروی سرمد کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لیے۔

مزید پڑھیں: میرا جسم میری مرضی پر ماہرہ خان کی وضاحت

Related Posts