مئی کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں کا تعین ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اوگرا نے نوٹی فکیشن جاری کردیا، فوٹو ڈان

اوگرا نے مئی کے مہینے کیلئے ایل پی جی گیس قمیتوں میں کمی کر دی۔

رپورٹ کے مطابق اوگرا نے مئی  کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں کے تعین کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا، جس میں نئی قیمتوں کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق مئی کیلئے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 37 روپے 80 پیسے کی کمی کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 2892 روپے 91 پیسے مقرر ہوگئی۔

جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 20 پیسے کمی کر دی گئی، ایل پی جی کی فی کلو قیمت 245 روپے 16 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔

Related Posts