خانیوال میں پسند کی شادی جرم بن گئی، 25سالہ نوجوان قتل، 3 افراد شدید زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

چاقو
(فوٹو: آن لائن)

پنجاب کے شہر خانیوال میں پسند کی شادی جرم بن گئی، ملزم نے رشتے کے تنازعے پر 25 سالہ نوجوان کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ خانیوال کے تھانہ نواں شہر کے علاقے ٹھوکر چاون میں پیش آیا جہاں رشتے کے تنازعے پر نوجوان شخص کو قتل کردیا گیا۔ 25سالہ نوجوان کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے جس نے پسند کی شادی کی تھی۔

پسند کی شادی پر ہونے والی رنجش کے باعث ملزم نے چاقو سے حملہ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور جاں بحق نوجوان کی میت ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق قتل میں ملوث ملزم اور ساتھیوں کو حراست میں لینے کیلئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کرکے واقعے کی مزید تفتیش کی جائے گی۔

Related Posts