سری لنکا سے ٹی ٹوئنٹی ہارنا افسوسناک، ٹیم بنانے کے لیے وقت چاہئے۔مصباح الحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سری لنکا سے ٹی ٹوئنٹی ہارنا افسوسناک ہے، ٹیم بنانے کے لیے وقت چاہئے۔مصباح الحق
سری لنکا سے ٹی ٹوئنٹی ہارنا افسوسناک ہے، ٹیم بنانے کے لیے وقت چاہئے۔مصباح الحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے سری لنکا سے ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ٹیم بنانے کے لیے وقت درکار ہے جبکہ ہار کبھی اچھی نہیں ہوتی۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم نے 3 سال صبر کیا ہے اس کی قدر کرتا ہوں، تاہم یہ میری پہلی سیریز تھی، اس لیے کہوں گا کہ تھوڑا سا صبر اور کر لیں۔ بیٹسمین بابر اعظم کی کارکردگی 2 میچز میں اچھی نہیں رہی جس کے باعث ہار کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: جوڈوکا شاہ حسین شاہ برازیل میں اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں حصہ لیں گے

مصباح الحق نے کہا کہ ہمیں اپنی کمزوریوں کو دور کرنے کے لیے سخت محنت کی ضرورت ہے جس پر میں خود کو قوم کے سامنے جوابدہ سمجھتا ہوں۔ ہمیں بیٹنگ کے ساتھ ساتھ باؤلنگ کے شعبے میں بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

آئندہ سیریز کے حوالے سے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ ہم چاہیں گے کہ قومی کرکٹ ٹیم اس دوران پرفارمنس دے اور قوم کو مایوس نہ کیا جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل   سری لنکا نے پاکستان کیخلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں سری لنکا کے ٹی20 کپتان داسن شناکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: سری لنکا نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

Related Posts