5 کروڑ تک کا قرضہ مل سکتا ہے، نوجوان ٹیک کمپنیاں شروع کریں: گورنر سندھ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

5 کروڑ تک کا قرضہ مل سکتا ہے، نوجوان ٹیک کمپنیاں شروع کریں: گورنر سندھ
5 کروڑ تک کا قرضہ مل سکتا ہے، نوجوان ٹیک کمپنیاں شروع کریں: گورنر سندھ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: گورنر عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام میں حکومت 5 کروڑ کا قرضہ دے رہی ہے، نوجوان ٹیک کمپنیاں شروع کریں۔

گورنر سندھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اگر پاکستان کو دیکھیں تو کریم ایک کامیاب ماڈل رہا۔ دراز اور زمین ڈاٹ کام بھی کامیاب رہے۔

ہمیں نئے بزنس اور نئے آئیڈیاز پر جانا ہے، یہ ہماری نوجوان نسل کرسکتی ہے۔ بین الاقوامی انویسٹرز کو اپنی طرف متوجہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ٹیسلہ لانچ ہوئی تو کار مینوفیکچررز نے اس کا مذاق اڑایا۔ اب اس کا کوئی مذاق نہیں اڑا رہا کیونکہ وہ کامیاب ہورہا ہے۔

دنیا بھر میں ٹیک بزنس کامیابی کی جانب گامزن ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہم یہاں نوجوانوں کے ذریعے ٹیک کمپنیاں شروع کریں۔

مزید پڑھیں: خارجہ پالیسی کو عالمی رجحانات کی طرف منتقل کرنے کی ضرورت ہے، شاہ محمود قریشی

انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام میں حکومت 5 کروڑ کا قرضہ دے رہی ہے۔ اس پروگرام کو بھی اس کے ساتھ شامل کردینا چاہیے۔ اگر ہمیں مختلف مالیاتی اداروں کی ڈکٹیشن سے باہر نکلنا ہے تو آپ نوجوان یہ ممکن بنا سکتے ہیں۔

Related Posts