بجلی کا بحران سنگین، شارٹ فال 4432میگا واٹ، لوڈ شیڈنگ میں اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 141 میگاواٹ تک پہنچ گیا
ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 141 میگاواٹ تک پہنچ گیا

اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کا بحران سنگین ہوگیا، برقی رو کا شارٹ فال 4432 میگا واٹ ہے جس کے باعث ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں 8 گھنٹوں سے لے کر 12 گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ ملک بھر میں بجلی کی مجموعی پیداوار کا تخمینہ 21ہزار568 میگا واٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 بجلی کے نرخ میں 2 روپے 86 پیسے فی یونٹ اضافہ

 بجلی کے مسائل حل کرنے کیلئے 6 ایل این جی کارگو ٹینڈرز جاری 

ملک بھر میں بجلی کی طلب کا تخمینہ 26ہزار میگا واٹ لگایا گیا ہے جبکہ بجلی گھروں میں بجلی کی پیداوار 36ہزار میگاواٹ سے زائد ہے۔ پن بجلی ذرائع سے 5ہزار302میگا واٹ بجلی پیدا ہونے لگی۔

سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 963 میگا واٹ تک بجلی کی پیداوار دے رہے ہیں۔ونڈ پاور پلانٹس 302 میگاواٹ، نجی شعبہ 12 ہزار 554میگا واٹ جبکہ جوہری پاور پلانٹس 2ہزار279 میگا واٹ بجلی پیدا کرتے ہیں۔

حیرت انگیز طور پر سولر پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار صفر ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے ہے تاہم ہائی لاسز والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18گھنٹے کردیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے 6 ایل این جی کارگوز کے ٹینڈرز جاری کردئیے۔ حکام کا کہنا تھا کہ ایل این جی کارگوز سے بجلی کے ملک گیر مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

 حکومت کے جاری کردہ ٹینڈرز کے تحت رواں برس مئی اور جون میں ایل این جی کے 6 کارگوز کی اسپاٹ خریداری کی جاسکے گی جس کیلئے پیٹرولیم ڈویژن کی کمپنی پاکستان ایل این جی لمیٹیڈ نے بولیاں طلب کرلیں۔

Related Posts