نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 2 روپے 86 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں 2 روپے 86 پیسے کا اضافہ کردیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے سے مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک اور بری خبر، بجلی کی قیمتوں میں مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 32 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جب کہ نیپرا نے 27 اپریل کو سی پی پی اے کی تجویز پر غور کے لیے سماعت کی اور 2.86 روپے اضافے کی منظوری دی۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں بھی 1 روپے 50 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ 1.38 فی یونٹ کے الیکٹرک نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3.15 روپے اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس کے علاوہ، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جنوری 2021 میں ملک میں بجلی بلیک آؤٹ کرنے پر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) پر 50 ملین روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ یہ جرمانہ بجلی کی بحالی میں تاخیر پر عائد کیا گیا ہے۔

9 جنوری 2021 کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق ملک میں بلیک آؤٹ تھا اور ملک میں بجلی کی مکمل بحالی میں تقریباً 20 گھنٹے لگے۔

مزید پڑھیں:پیٹرول کی قیمت میں جتنا ہو سکے گا سبسڈی دیں گے، مفتاح اسماعیل

نیپرا نے معاملے کی مکمل تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے معاملے کی تحقیقات کرکے تفصیلی رپورٹ اتھارٹی کو پیش کی تھی۔

Related Posts