کشمیر کی خصوصی حیثیت میں تبدیلی سے دہشت گردی ختم کرنےمیں مدد ملے گی۔بھارت

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیر کی خصوصی حیثیت میں تبدیلی سے دہشت گردی ختم کرنےمیں مدد ملے گی۔بھارت
کشمیر کی خصوصی حیثیت میں تبدیلی سے دہشت گردی ختم کرنےمیں مدد ملے گی۔بھارت

نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت میں تبدیلی سے دہشت گردی ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

 کشمیر کی آئینی حیثیت بدلے جانے کے بعد نریندر مودی نے گزشتہ روز اپنی قوم سے پہلے خطاب میں مقبوضہ کشمیر کو دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کا علاقہ قرار دیتے ہوئے پاکستان پر الزام لگایا کہ اس نے کشمیر کو ماضی میں بھارت کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا۔

بھارتی وزیر اعظم نے کہا  کہ اب ہمالیہ کے علاقے کشمیر کے لیے یہ نئے عہد کا آغاز ہے اور اب ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کردی گئی ہیں۔اب ہم اس قابل ہو گئے ہیں کہ کشمیر سے علیحدگی پسندی اور دہشت گردی دور کرسکیں۔ 

واضح رہے کہ بھارتی حکومت کے کشمیر کی آئینی حیثیت میں تبدیلی کے اقدام سے پاکستان کی طرف سے شدید ردِ عمل دیا گیا اور یہ مؤقف اختیار کیا گیا کہ بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

مزید پڑھیئے:کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا جواب 27 فروری سے بھی زیادہ سخت دیا جائے گا۔آئی ایس پی آر

Related Posts