ایبٹ آباد، متعدد افرادخراب ڈولی لفٹ میں پھنس گئے،ریسکیومیں تاخیرپرعوام کاتشویش کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایبٹ آباد، متعدد افرادخراب ڈولی لفٹ میں پھنس گئے،ریسکیومیں تاخیرپرعوام کاتشویش کا اظہار
ایبٹ آباد، متعدد افرادخراب ڈولی لفٹ میں پھنس گئے،ریسکیومیں تاخیرپرعوام کاتشویش کا اظہار

ایبٹ آباد کی تحصیل لورہ میں ڈولی لفٹ خراب ہو گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد پھنس کر رہ گئے جن میں سے 7 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے جبکہ ریسکیو کا عمل 12 گھنٹے بعد شروع ہونے پر عوام نے تشویش کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈولی لفٹ گزشتہ روز دن 1بجے کے قریب خراب ہوئی اور دریا کے درمیان رک گئی۔ 12 گھنٹے گزر جانے کے باوجود ڈولی لفٹ میں پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو نہ کیا جاسکا۔

ڈولی لفٹ میں سوار 5 سے 6 افراد گاؤں مچھنہ سے تروڑ جا رہے تھے۔ 12 گھنٹے گزر جانے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقعے پر پہنچیں اور دوسری ڈولی لفٹ کو آگے بھیج کر پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنے کا عمل شروع ہوا۔

ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ 7 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔عوام کا کہنا تھا کہ دریا کی تند و تیز لہروں میں 12 گھنٹے گزارنے کے بعد حکام کو خیال آیا کہ ہمیں یہاں سے نکالنا ہے۔ ریسکیو کے کمزور انتظامات پر انتہائی تشویش ہے۔

عوام نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ دریا پر ریسکیو ٹیم کو مقرر کیا جائے تاکہ لوگ ڈولی لفٹ خراب ہونے کے باعث دوبارہ نہ پھنسیں۔ ڈولی لفٹ سروس بہتر انداز سے چلائی جائے اور لوگ پریشانی کے بغیر سفر کرسکیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: شوگرمافیا کے خلاف کارروائی، سٹے میں ملوث 3بروکرز گرفتار

Related Posts