بلوچستان: چمن میں دہشت گردی، دھماکے کے نتیجے میں لیویز چیک پوسٹ تباہ ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان: چمن میں دہشت گردی، دھماکے کے نتیجے میں لیویز چیک پوسٹ تباہ ہو گئی
بلوچستان: چمن میں دہشت گردی، دھماکے کے نتیجے میں لیویز چیک پوسٹ تباہ ہو گئی

بلوچستان کے شہر چمن میں دہشت گردوں نے صوبے کی سیکورٹی فورس لیویز کی چیک پوسٹ تباہ کردی، نامعلوم ملزمان نے چوکی کو بم دھماکے سے اڑا دیا۔

چمن کے علاقے کلی ملک عبدالرحمان میں واقع چیک پوسٹ پر گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے باعث چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئی، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مقامی ڈی سی کے مطابق چیک پوسٹ میں اُس وقت دھماکہ ہوا جب لیویز اہلکاروں میں سے کوئی بھی وہاں موجود نہیں تھا۔ تمام افسران اور اہلکار گشت پر تھے۔

واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور بی ڈی ایس (بم ڈسپوزل اسکواڈ) کے عملے نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی کارروائی میں سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانا قابلِ تشویش بات ہے۔ دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچا کر چھوڑیں گے تاکہ آئندہ ملک دشمن عناصر کو ایسے کسی اقدام کی جرات نہ ہو۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  گیارہ سال کی بچی کو سنگسار کرکے دفنانے کے مقدمے میں عدالت نے دس روز کے اندراس کی قبرکشائی اور میڈیکل ایگزامینیشن یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

دادو میں  بچی کی گرفتار والدہ کو گزشتہ روز مزید تفتیش کے لیے دو روزہ ریمانڈ پر ویمن پروٹیکشن سیل کے حوالے کردیا گیا۔عدالت نے ڈی جی ہیلتھ حیدرآباد کو میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا بھی حکم دیا۔

مزید پڑھیں: دادو : گیارہ سالہ بچی کا اندوہناک قتل، قبرکشائی اور طبی معائنے کاحکم

Related Posts