معیشت پہلے سے بہت بہتر، بیرونی سرمایہ کاری میں 236 فیصد اضافہ ہوا۔حفیظ شیخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hafeez Shaikh to discuss 5-point agenda in ECC meeting today

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم کے مشیر برائے امورِخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ملک میں اقتصادی امور پہلے سے بہت بہتر ہوچکے ہیں، 4 ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں 236 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر اعظم کی معاشی ٹیم کے سرکردہ ممبران ڈاکٹر حفیط شیخ، وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا نمائندگان کو ملک کی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا۔

مشیر برائے امورِ خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں نے 1 ارب ڈالر کی پورٹ فولیو سرمایہ کاری کی۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں ساڑھے 600 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، معیشت مثبت اہداف کی طرف گامزن ہے۔

ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا کہ بین الاقوامی ادارے پاکستان میں معاشی صورتحال کو تسلی بخش قرار دے رہے ہیں۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے اپنے پروگرام میں 3 ارب ڈالر کا اضافہ کیا ہے۔اسٹاک مارکیٹ 40 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگئی۔ بین الاقوامی سطح پر معیشت کا مثبت گراف خوش آئند ہے۔

عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ملک کی برآمدات میں اضافہ خوش آئند ہے جبکہ ملک میں ڈالرز کی آمد میں اضافے سے خوش حالی آئے گی۔ معاشی کارکردگی پر بحث جاری ہے لیکن آزاد عالمی اداروں کی آراء سے مثبت پیغام ملا۔بلوم برگ نے پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کو بہترین کارکردگی والی مارکیٹ قرار دے دیا۔

وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا کہ معاشی اشاریوں کے بہتر ہونے سے لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی بہتری متوقع ہے جس کا معیشت میں حصہ 15 فیصد ہے۔ ضروریاتِ زندگی کی اشیاء میں کمی آئی ہے لیکن مجموعی طور پر معیشت ترقی کر رہی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی وجہ سرمایہ کاروں کا حکومتی اقدامات پر اعتماد کا اظہار ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 3 روز قبل مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ گزشتہ ماہ نومبر 2019 میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں14.9 فیصد  کا اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سرمایہ کاروں کا حکومت پر اعتماد ہے، حفیظ شیخ

Related Posts