لاہور ہائیکورٹ نے فیاض الحسن چوہان کو رہا کرنے کا حکم دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے فیاض الحسن چوہان کو رہا کرنے کا حکم دیدیا
لاہور ہائیکورٹ نے فیاض الحسن چوہان کو رہا کرنے کا حکم دیدیا

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے جسٹس چوہدری عبد العزیز کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف کے 132 کارکنوں کی نظربندی کیخلاف درخواست کی وقفے کے بعد سماعت کی، عدالت نے فیاض الحسن چوہان کی نظر بندی کالعدم قراردے دی۔

عدالت نے فیاض الحسن چوہان کو ایک لاکھ شورٹی بانڈز جمع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وہ بیانِ حلفی دیں کہ وہ کسی توڑ پھوڑ جلاؤ گھیراؤ یا اس قسم کی سرگرمی میں دوبارہ حصّہ نہیں لیں گے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ مقدمات میں نامزد افراد کیسز کا سامنا کریں گے، جوشخص کسی مقدمے میں نامزد نہیں، صرف اسے رہا کیا جائیگا، اس کے علاوہ عدالت نے توڑ پھوڑ میں ملوث کارکنان کی الگ فہرست طلب کرلی۔

مزید پڑھیں:بلوچستان اور پاکستان کو عظیم قربانیوں کے نتیجے میں امن کا گہوارہ بنایا گیا، وزیر اعظم

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماء فیاض الحسن چوہان کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا تھا۔

Related Posts