’’خلا سے السلام علیکم‘‘ سعودی خاتون خلا باز نے خلا سے پہلی ویڈیو جاری کر دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 سعودی خاتون خلا باز ریانہ برناوی نے مرد ساتھی علی القرنی کے ہمراہ تاریخ رقم کرتے ہوئے کامیابی سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر لینڈنگ کے بعد خلا سے ویڈیو بھیجی ہے۔

دونوں خلاباز ویڈیو میں نظر آئے جس میں ریانہ برناوی نے خلا میں پہنچنے والی پہلی عرب مسلمان خاتون کے طور پر اپنی تقریر کا آغاز کرتے ہوئے کہا ” خلا سے السلام علیکم ہمارے لیے یہ بے اعزاز کی بات ہے کہ ہم اس تاریخی سفر میں شریک ہیں۔”

علی القرنی بھی پیر کی صبح ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے سعودی اسپیس اتھارٹی کی طرف سے شائع کردہ کلپ میں نظر آئے۔

یہ ویڈیو اسپیس ایکس کے تیار کردہ میزائل فالکن 9 کے بعد آئی۔ فالکن 9 ریانہ برناوی اور علی القرنی کو لے کر اتوار کی شام فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے لانچ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ناسا کے سابق خلا باز پیگی وائٹسن اور امریکی کاروباری جان شوفنر بھی تھے۔

سعودی اسپیس اتھارٹی کے نامزد سی ای او محمد بن سعود التمیمی نے انکشاف کیا کہ مملکت میں اب 3 خلاباز موجود ہیں جو خلا میں جا چکے ہیں۔ انہوں نے فلوریڈا سے العربیہ کو دیے گئے بیانات میں مزید کہا کہ سعودی عرب 3 خلاباز بھیجنے والے عرب دنیا کے پہلا ملک بن گیا۔

Related Posts