بلوچستان اور پاکستان کو عظیم قربانیوں کے نتیجے میں امن کا گہوارہ بنایا گیا، وزیر اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان اور پاکستان کو عظیم قربانیوں کے نتیجے میں امن کا گہوارہ بنایا گیا، وزیر اعظم
بلوچستان اور پاکستان کو عظیم قربانیوں کے نتیجے میں امن کا گہوارہ بنایا گیا، وزیر اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم شہدا کو سلام کرتی ہے، جی ایچ کیو پر حملہ دہشت گردی اور پاکستان دشمنی ہے، بلوچستان اور پاکستان کو عظیم قربانیوں کے نتیجے میں امن کا گہوارہ بنایا گیا۔

وزیر اعظم نے بلوچستان میں 34 ویں قومی کھیلوں کا افتتاح کر دیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو بھی تقریب میں شریک ہوئے، کھیلوں کے 32 مقابلوں میں 6 ہزار سے زائد کھلاڑی اپنی شرکت کو یقینی بنا رہے ہیں۔

نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ نیشنل گیمز 19 سال بعد کوئٹہ میں منعقد کی جا رہی ہیں، گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،نوجوانوں نے اپنی محنت اور قابلیت سے پاکستان کا نام روشن کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہی قوم توانا ہوتی ہے جس کے نوجوان توانا ہوں، وہی قوم ترقی کرتی ہے جس کے نوجوان تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کا انعقاد پاکستان سے محبت کا عظیم شاہکار ہے، پاکستان کے ان نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت ہے، ماضی میں ہماری حکومت نے لیپ ٹاپس تقسیم کیے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 9 مئی کا دن ہمیشہ کے لیے سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، آئین و قانون کے مطابق ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی،جو کام 75 برسوں میں دشمن نہ کر سکا وہ 9 مئی کو کیا گیا، شہدا، غازیوں کے ساتھ ظلم اور زیادتی قابل مذمت ہے۔

مزید پڑھیں:آڈیو لیکس کیس، جوڈیشل کمیشن کا کارروائی پبلک کرنے کا اعلان

وزیر اعظم نے کہا کہ پشاورمیں ریڈیو پاکستان کو تباہ کر دیا گیا، جی ایچ کیو پر حملہ دہشت گردی اور پاکستان دشمنی ہے،9 مئی کو پاکستان کے گھر کو راکھ بنا دیا گیا، یہ کام پاکستانیوں نہیں دشمنوں کا ہے۔

Related Posts