لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی درخواستیں دوسرے بنچ کو بھجوانے سے انکار کر دیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی درخواستوں پر گزشتہ روز سماعت ہونی تھی تاہم جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں قائم بنچ موسم سرما کی عدالتی تعطیلات کے باعث تحلیل ہوگیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کیس کسی دوسرے بنچ کو بھجوانے سے انکارکر دیا ہے اور کہا ہے کہ آئندہ سماعت جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں ہی بنچ کرے گا۔
بنچ تحلیل ہونے کے بعد دوسرا بنچ جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں سماعت کرتا مگر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان نے دوسرا بنچ لگانے کی استدعا منظور نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہورہائیکورٹ، رانا ثناء کی درخواست ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری