فلم ڈان 3 میں کیارا ایڈوانی کی جگہ کریتی سینن شامل ہوگئیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

بالی ووڈ کی ایکشن فلم ’ڈان 3‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ مرکزی کردار خوبرو و ذہین اداکارہ کریتی سینن  نبھائیں گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کیارا ایڈوانی کے انکار کے بعد کریتی سینن کو فلم ’ڈان 3‘ میں مرکزی کردار کے لیے منتخب کیا گیا۔

گزشتہ سال بھارتی میڈیا  نے خبر دی تھی کہ رنویر سنگھ کو ’ڈان‘ فرنچائز کے تیسرے ڈان کے طور پر کاسٹ کیا گیا ہے،اس سے قبل ڈان میں امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان اداکاری کرچکے ہیں۔

ڈان 3 کے لیے پہلے کیارا ایڈوانی کو کاسٹ کیا گیا تھا لیکن وہ حاملہ ہونے کی وجہ سے پروجیکٹ سے الگ ہوگئیں تھی جس کے بعد کریتی سینن کو کردار دیا گیا ہے ۔

فلم ’ڈان 3‘ کے ہدایت کار فرحان اختر  ہونگے جبکہ فلم کی شوٹنگ یورپ میں ہوگی جبکہ یہ اکتوبر یا نومبر میں فلور پر جائے گی۔

Related Posts