کورونا سے جنگ، پشاور میں وائرس سے لڑنے والی ڈاکٹر الماس آفریدی شہید

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Dr Almas Afridi

پشاور :خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاورمیں کورونا وائرس نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی، صوبے میں موذی وباء سے شہید ہونیوالے ڈاکٹرز کی تعداد 31 ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ، ڈاکٹر الماس آفریدی کو وائرس کے مثبت ٹیسٹ کے بعد نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔صوبائی ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن کے مطابق کورونا وائرس نے صوبے میں 31 ڈاکٹروں کی جانیں لی ہیں۔

اس سے قبل کورونا وائرس نے پشاور کی ایک اور لیڈی ڈاکٹر کی جان لی تھی جو خیبر میڈیکل کالج میں شعبہ پیتھالوجی کی سربراہ تھیں اور وائرس کے مثبت ٹیسٹ کے بعد ایک اسپتال میں داخل تھیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 362 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 36 شہری جاں بحق ہو گئے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 4 لاکھ 40 ہزار 787 افراد متاثر جبکہ وائرس کے باعث 8 ہزار 832 افراد انتقال کر گئے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر، کیسز میں خوفناک اضافہ، ڈاکٹرز نے سر پکڑ لئے

وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک 60 لاکھ 64 ہزار220 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 830 ٹیسٹ ہوئے۔ ملک بھر میں فعال کیسز 47 ہزار236 ہو گئے۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 1 لاکھ 95 ہزار702 افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 52 ہزار449، پنجاب میں 1 لاکھ 27 ہزار541 جبکہ اسلام آباد میں 34 ہزار840 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

Related Posts