آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) سکھر کی زیر حراست پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو طبعیت ناسازہونے کے سبب امراض قلب اسپتال منتقل کردیاگیا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو عدالتی حکم پر میڈیکل چیک اپ کے لیے این آئی سی وی ڈی اسپتال سکھر لایا گیاجہاں ڈاکٹروں نے خورشید شاہ کا طبی معائنہ کیا، خورشید شاہ کا بلڈ پریشر بڑھا ہوا تھا جس پر انہیں اسپتال میں داخل کر لیا گیا۔
خورشید شاہ کو بلڈ پریشر اور ذیابطیس کے امراض لاحق ہیں اور ان کی میڈیکل رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کی جائے گی،خورشید احمد شاہ کو چوبیس گھنٹے ہسپتال میں داخل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عدالتی حکم پرخورشیدشاہ کامکمل طبی معائنہ کیاجائے گا ،ابتدائی رپورٹ کے مطابق خورشید شاہ کا بلڈ پریشر بڑھا ہوا آیا ہے، ان کا بلڈ پریشر 180 ہے جبکہ عارضہ قلب و ذیابیطس سمیت دیگر ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: سابق صدر آصف زرداری کی حالت تشویشناک، گردے ومثانہ متاثر